28 اپریل ، 2023
ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری میں پانچویں بار توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ادارہ شماریات میں مردم شماری پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات پر بریفنگ دی گئی۔
ادارہ شماریات نے بریفنگ میں بتایا کہ مردم شماری کا عمل 4 بار توسیع کے باوجود مکمل نہ ہوسکا، اسی لیے مردم شماری میں پانچویں بار توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی آخری تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری میں پہلے 10اپریل، دوسری بار 15اپریل، تیسری بار20 اپریل اورچوتھی بار30 اپریل تک توسیع کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل مردم شماری کا عمل 4 اپریل تک مکمل کیا جانا تھا۔