Time 29 اپریل ، 2023
پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ  میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سےآگاہ کیاگیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے نقول فراہم کرنے کے لیے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔

سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونےکےلیےنوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :