پاکستان
22 فروری ، 2012

اسلام آباد: بھارتی پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاوٴس آمد

اسلام آباد… بھارتی پارلیمانی وفد ، اسپیکر لوک سبھا میرا کمار کی قیادت میں اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس آیا۔ میرا کمار نے وہاں یادگاری پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔بعدمیں بھارتی وفد نے پاکستان کی خواتین ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔اس موقع پراسپیکر لوک سبھا میرا کمارکاکہناتھاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور محبت کے رشتے کو پختہ بنانے میں خواتین پارلیمینٹیرنزکواہم کرداراداکرناہوگا۔ بھارتی وفد کے رکن مدن لال شرما نے میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ آر پار کے کشمیریوں میں رابطے کھلنے سے لاکھوں افراد کا بھلا ہوا ہے۔

مزید خبریں :