پاکستان
Time 30 اپریل ، 2023

عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ پریکٹس بل پر حکم امتناع ختم کرے، وکلاء کنونشن کا اعلامیہ

ججز اور ان کے خاندان کے افراد کی مبینہ آڈیوز سامنے آنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سے انکوائری کا مطالبہ: اعلامیہ— فوٹو: سوشل میڈیا
ججز اور ان کے خاندان کے افراد کی مبینہ آڈیوز سامنے آنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سے انکوائری کا مطالبہ: اعلامیہ— فوٹو: سوشل میڈیا

کوئٹہ میں وکلاء کنونشن میں شریک سپریم کورٹ بار کے سابق صدور پارلیمنٹ کی حمایت میں سامنے آگئے، عدالت کے حکم امتناح ختم نہ کرنے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن کے اعلامیہ کے مطابق کنونشن میں شریک وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے خلاف حکم امتناع واپس کرے، حکم امتناع ختم نہ ہوا توملک گیر احتجاج کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق وکلاء نے ججز اور ان کے خاندان کے افراد کی مبینہ آڈیوز سامنے آنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سے انکوائری کا مطالبہ کیا۔

بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن بھون نے خبردار کیا کہ پارلیمنٹ کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نظام چلانے کیلئے ذاتی خواہشات کو دفن کرنا ہوگا۔

اپنے خطاب میں سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل چھ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء ون مین شو کے خلاف ہیں، تقسیم کرنے والوں کےساتھ نہیں ہیں۔

مزید خبریں :