Time 30 اپریل ، 2023
پاکستان

کراچی کے کئی علاقوں میں شہری پینے کے پانی کو ترس گئے

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کے باعث صاف پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہونے سے معمولات زندگی تباہ ہوچکی ہے: رہائشی عزیز آباد/ فائل فوٹو
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کے باعث صاف پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہونے سے معمولات زندگی تباہ ہوچکی ہے: رہائشی عزیز آباد/ فائل فوٹو

کراچی کے  کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی کئی ماہ سے معطل ہونے کے باعث شہریوں کو  پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے۔

کراچی میں پانی کی قلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تقریباً شہر کے ہر دوسرے شخص کو اس کے حصے کا پانی مل نہیں رہا، شہر کے گنجان آباد علاقے عزیز آباد، لیاری، نارتھ کراچی  اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔

عزیز آباد کے رہائشیوں کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی سے صاف پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہونے سے معمولات زندگی تباہ ہوچکی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اب شکایات درج کروا کر بھی تھک چکے ہیں لیکن متعلقہ ادارے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

شہری کہتے ہیں کہ جہاں حکومت کی جانب سے گھروں میں پانی فراہم کیا جانا چاہیے وہیں ان کے حصے کا پانی ان کو مہنگے داموں میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :