Time 30 اپریل ، 2023
کھیل

پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی،کراچی پہنچنے پرکیوی ٹیم جہاز کی سیڑھی کا انتظار کرتی رہی

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز میں اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی تاہم قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مہمان ٹیم آدھے گھنٹے تک طیارے میں ہی انتظار کرتی رہی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز پی کے 6367 سے کراچی آئی، طیارے نے سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو طیارے سے اتارنے کے لیے سیڑھی منگوائی گئی تاہم سیڑھی آدھےگھنٹے بعد پہنچی۔

اس دوران مہمان ٹیم کےکھلاڑی طیارے میں ہی انتظار کرتے رہے اور  سیڑھی آدھے گھنٹے بعد پہنچائی گئی۔

مزید خبریں :