01 مئی ، 2023
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بیان سامنے آیا ہے۔
صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کی باہمی رضا مندی سے مذاکرات کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مذاکرات منگل کی صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجےہوں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات پروقت تبدیل کیاگیا۔
خیال رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہوچکے ہیں۔