02 مئی ، 2023
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدت کیس میں گواہان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے جس میں خواجہ حارث، نعیم پنجوتھا، انتظارپنجوتھا اور حسان نیازی شامل ہیں جبکہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے بھی قانونی مشاورت میں شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عدت کیس میں گواہان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان عدت کیس میں گواہان کے بیانات ریکارڈ ہونے پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے، عمران خان عدت کیس کے گواہان مفتی محمد سعید اورعون چوہدری کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس کے حوالے سے عمران خان کی قانونی ٹیم نے شہزاداکبر سے رابطہ کرلیا، وہ بیرون ملک مقیم توشہ خانہ کیس کےلیے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو معاونت فراہم کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جائے گی۔
عمران خان کی جانب سے بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی لینے کی درخواست کردی گئی۔