Time 02 مئی ، 2023
پاکستان

آب زم زم اب بھی مفت ہے، سعودی حکومت پیکنگ کی رقم لے رہی: وزیر مذہبی امور

2019 میں جو عمارت 26 سو ریال میں لی وہ اب 1900 سے 2300 پر لے رہے ہیں: طلحہ محمود— فوٹو:فائل
2019 میں جو عمارت 26 سو ریال میں لی وہ اب 1900 سے 2300 پر لے رہے ہیں: طلحہ محمود— فوٹو:فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے کہا ہے کہ آب زم زم پہلے بھی مفت تھا اب بھی مفت ہے۔

قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا کہ سعودی حکومت آب زم زم کی پیکنگ کی رقم لے رہی ہے، 2019 میں جو عمارت 26 سو ریال میں لی وہ اب 1900 سے 2300 پر لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس برس ایک لاکھ 79ہزار 210 کا حج کوٹہ ملا، 72 ہزار 800 حج درخواستیں آئیں سب کو قبول کیا، 34ملین ڈالرز وزارت خزانہ سے بھجوانا پڑیں گے، اب بھی درخواستیں آئیں تو اکاموڈیٹ کرنے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ واپس کیا گیا 9 یا 10 ہزار کا حج کوٹہ واپس لیا جائے، پاکستان سے پارلیمنٹ ارکان سمیت بہت سےلوگ حج پر جانا چاہتے ہیں، بہت سے افراد کم مدت کا حج کرنا چاہتے ہیں لہٰذا وزارت مذہبی امور شارٹ حج کے لیے کوئی اقدامات کرے۔

اس دوران اسپیکر نے رولنگ دی کہ شگفتہ جمانی نے کم مدت کے حج کی بات کی تجویز کا جائزہ لیا جائے۔

اس پر وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھاکہ کم مدت کے حج پر بات ہوسکتی ہے مگر عملہ کسی کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ نہیں دے سکے گا۔

مزید خبریں :