04 مئی ، 2023
حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 200 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو 12مئی کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کیے جانےکا امکان ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن ماہی گیروں کو بذریعہ سڑک لاہور تک پہنچائےگی جب کہ حکومت سندھ ہر بھارتی ماہی گیرکو 5 ہزار روپے،کھانے پینےکی اشیاء اور تحائف دےگی۔
ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائےگا۔
خیال رہے کہ سندھ کی جیلوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اس وقت 568 بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔