بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔

فواد چوہدری نے وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ مودی کی محبت میں مبتلا حکمران مودی کو خوش کرنےکے لیے ہر حد پارکرنےکو تیار ہیں، ان کے نزدیک کشمیریوں، مسلمانوں اور اقلیتوں پر مظالم کی کوئی اہمیت نہیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کے دورے کی حمایت کرتے ہوئےکہا بلاول کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں، پاکستان ایس سی او کا ممبر ہے۔

افتخار درانی نے بیان دیا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی تک پاکستان کو بھارت سے تعلقات نہیں رکھنے چاہئیں، حکومت نے آج بھارتی موقف کی تائیدکی ہے  جو کام ویڈیو لنک پر ہو سکتا تھا اس کے لیے بھارت جانے پر بلاول کو شرم کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :