25 دسمبر ، 2012
تہران…ایران کے نائب وزیر تیل کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغاز کچھ ہفتوں میں ہوجائے گا۔ایرانی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایران کی قومی گیس کمپنی کے سربراہ اور نائب وزیر تیل جواد اوجی نے بتایا کہ پاکستان اپنے علاقے میں گیس پائپ لائن جنوری سے تعمیر کرنا شروع کردے گا۔ ایرانی صدر محمود احمد نژاد کے حکم پر ایرانی کمپنیوں نے پاکستان میں سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ جواداوجی کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے سرمایہ ایرانی بینک فراہم کریں گے۔