پاکستان
25 دسمبر ، 2012

پنجاب کے نامزد گورنر مخدوم احمد محمود آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے

پنجاب کے نامزد گورنر مخدوم احمد محمود آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے

لاہور…پنجاب کے نئے گورنر مخدوم احمد محمود آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں ہوگی۔نئے نامزد ہونے الے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے دو روز قبل کہا تھا کہ وہ گورنر پنجاب کا حلف منگل کے روز صبح گیارہ بجے اٹھائیں گے۔اس حوالے سے گورنر ہاوس میں حلف برداری تقریب کے انتطامات کرلیے گئے ہیں۔حلف برداری تقریب میں وزراء اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :