06 مئی ، 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر کی عدالتوں میں عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اپنی نمائندگی کا ٹاسک سونپ دیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملک بھر کی عدالتی کارروائیوں کےلیے پاور آف اٹارنی کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔
پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا ہےکہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں سول اور فوجداری کیسز میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالتی کیسز کے لیے اپنی عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اٹارنی نامزد کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور کچہری میں نعیم پنجوتھہ کو تمام درخواستیں، اپیلیں اور انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنےکا اختیار ہے۔
پاور آف اٹارنی میں عمران خان نے کہا کہ نعیم پنجوتھہ میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانےکا اختیار بھی رکھتے ہیں۔