دنیا
Time 06 مئی ، 2023

شاہ چارلس سوم نے تخت برطانیہ کا شاہی تاج سر پر سجالیا

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے شاہی تاج سر پر سجالیا، آرچ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا،کوئین کونسورٹ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی— فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے شاہی تاج سر پر سجالیا، آرچ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا،کوئین کونسورٹ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی۔

لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی طویل شاہی تقریب میں برطانوی ثقافت کی بھرپورعکاسی کی گئی۔

تاجپوشی کی روایتی قدیم رسومات ادا کی گئیں، شاہ چارلس نے انجیل پر حلف اٹھایا، حلف اٹھانے کے بعد سنہری شاہی پوشاک پہنائی گئی، بادشاہ چارلس نے صدیوں پرانی سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھالی، انہیں شاہی علامات پیش کی گئیں، جس کے بعد آرچ بشپ نے شاہ چارلس کو کنگ ایڈورڈ تاج پہنایا۔

تاج پوشی کی تقریب میں شاہی خاندان سمیت دنیا بھر سئ 2000 سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی جن میں کئی ممالک کے بادشاہ اور شاہی خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بھی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے لندن میں موجود تھے۔

74 سالہ شاہ چارلس برطانوی تخت پر براجمان ہونے والی 40 ویں شخصیت ہیں۔ وہ اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کی 8 ستمبر 2022 کو موت کے بعد بادشاہ بنے تھے۔

شاہ چارلس برطانیہ کے علاوہ 14 دولتِ مشترکہ کے ممالک کے بھی بادشاہ ہیں جن میں آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔

بادشاہ چارلس14 نومبر 1948کو  پیداہوئے اور انہیں 1969 میں باقاعدہ طور پر پرنس آف ویلز بنایاگیا جبکہ بادشاہ چارلس نے فوجی خدمات بھی انجام دیں۔

بادشاہ چارلس نے پہلی شادی 1981 میں آنجہانی پرنسس آف ویلز  ڈیانا سےکی اور پھر بادشاہ چارلس کمیلا پارکر کےساتھ2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔ آج شاہ چارلس کے ساتھ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی اور اب وہ ملکہ کومیلا کہلائیں گی۔

بادشاہ چارلس کے دوبیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں، بادشاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم کو اب پرنس آف ویلز کا اعزاز عطا کردیا گیا ہے اور وہ اگلے بادشاہ ہوں گے۔

شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ شاہی بگھی میں تاج پوشی کی تقریب کیلئے ویسٹ منسٹر ایبی چرچ کی جانب رواں ہیں

شاہ چارلس ویسٹ منسٹر ایبی چرچ میں صدیوں پرانی کسی پر براجمان ہونے کیلئے آ رہے ہیں

شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کی تاج پوشی سے قبل دعائیہ کلمات ادا کیے جا رہے ہیں

تقریب میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی

شاہ چارلس کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم (جو چارلس کے بعد اگلے بادشاہ ہوں گے) ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن، بیٹی شہزادی شارلے اور بیٹا شہزادہ لوئی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں

شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا تاج پوشی کی تقریب میں ایک انداز

تاج پوشی کی تقریب کئی گھنٹے جاری رہے، اس دوران شہزادہ ولیم کے بچے کسی بات کا تذکرہ کر رہے ہیں

تاج پوشی کی تقریب کے دوران شاہ چارلس کے پوتے شہزادہ لوئی جماہی لے رہے ہیں

شاہ چارلس کے بڑے پوتے شہزادہ جارج تاج پوشی کی تقریب کے دوران خاص امور سر انجام دیتے ہوئے

شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری(جنہوں نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے) اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچوں کے بغیر تقریب میں شریک ہوئے

شہزادہ ہیری کے تاج پوشی کی تقریب کے فوری بعد امریکا روانہ ہونے کا امکان ہے

شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو اور ان کی اہلیہ شہزادی یوجینی تاج پوشی کی تقریب میں آ رہی ہیں

شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی والدہ کیرول مڈلٹن بھی تقریب میں شریک ہوئیں

برطانوی وزیراعظم رشی سونک اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ تقریب میں آتے ہوئے

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں آئے

نیدرلینڈز کی کوئین میکسیما اور بادشاہ ولیم الیگژینڈر تاج پوشی میں شرکت کیلئے آئے

اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور ان کی اہلیہ رانیہ العبداللہ بھی تقریب میں مدعو تھے

بھوٹان کے بادشاہ بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی اور ان کی اہلیہ تاج پوشی کی تقریب میں آتے ہوئے

بلجیم کے بادشاہ فلپ اور ان کی اہلیہ کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ویسٹ منسٹر چرچ پہنچے

ناروے کے ولی عہد شہزادہ ہاکون (بائیں سے پہلے) ان کی اہلیہ میٹے ماریٹ (بائیں سے دوسری) جبکہ دائیں جانب جاپان کے شہزادہ فومی ہیٹو اور شہزادی کیکو تقریب میں آتے ہوئے

شاہ چارلس کی تاج پوشی کیلئے قدیم روایتی ساز س سامان لایا جا رہا ہے

سینٹ ایڈورڈ تاج ٹھوس 22 کیرٹ سونے سے بنا ہے، تاج میں نیلم، یاقوت اور پکھراج سمیت 444 جواہرات اور قیمتی پتھر جڑے ہیں

شاہ چارلس کا 360 سالہ پرانا تاج (دائیں جانب) 30 سینٹی میٹرسے زیادہ لمبا ہے اور اس کا وزن دو کلوگرام سے زائد ہے جبکہ دوسری طرف کوئین کمیلا کا تاج موجود ہے

آج شاہ چارلس کے ساتھ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی اور اب وہ ملکہ کومیلا کہلائیں گی

شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی اور انہیں تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، آرچ بشپ نے بادشاہ چارلس کوکنگ ایڈورڈ تاج پہنایا

گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے

چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بن گئے تھے

تاج پوشی کے بعد کوئین کمیلا اور شاہ چارلس ویسٹ منسٹر چرچ سے شاہی بگھی میں روانہ ہوئے اور پریڈ کا معائنہ کیا

شاہ چارلس برطانیہ کے علاوہ 14 دولتِ مشترکہ کے ممالک کے بھی بادشاہ ہیں جن میں آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں

لندن: بکنگھم پیلس کےسامنے پریڈکی تقریب میں 4 ہزار فوجی اہلکاروں نے شرکت کی

تاج پوشی کے بعد شاہ چارلس سوئم اور کوئین کمیلا بکنگھم پیلس کی بالکونی میں آئے اور رائل ائیر فورس کے فلائی پاسٹ کا مشاہدہ کیا

تاج پوشی کی قدیم رسم بادشاہ چارلس کےدور کےآغازکی علامت ہے

نوٹ: تمام تصاویر اے ایف پی سے لی گئی ہیں

مزید خبریں :