07 مئی ، 2023
بھارتی میڈیا کو بلاول بھٹو کے دو ٹوک جوابات پر بھارتی انتہا پسند تلملا کر اپنے ہی صحافی پر پل پڑے۔
بی جے پی کا ہندوتوا بریگیڈ اپنے ہی صحافی راج دیپ سر دیسائی پر پل پڑا کہ بلاول کو کلبھوشن اور کشمیر کی بات کیوں کرنے دی، بلاول کے دوٹوک جواب کیوں سنے؟
راج دیپ سر دیسائی نے جواب میں کہا کہ ہمیں بلاول سے سوال بھی کرنا چاہیے اور بلاول کا جواب سننا بھی چاہیے۔
ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی نہ دہشتگرد ہوتا ہے، نہ نیتا (سیاستدان) اور نہ فوجی، پاکستانی وزیر خارجہ کا انٹرویو کرنا جرم نہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی صحافی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کل بھوشن جادھو بھارتی نیوی کمانڈر اور ریاستی ایکٹر تھا، وہ پاکستان میں کیا کر رہا تھا؟ اگر وہ بھارتی نہیں تو بھارتی حکومت اس کا دفاع کیوں کر رہی ہے؟
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت میں جب بھی الیکشن ہوں، وہ دہشتگردی کے کسی واقعے کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرتا ہے۔