07 مئی ، 2023
شمالی وزیرستان میں تعلیم، صحت اور پولیس کے محکموں میں سیکڑوں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گھوسٹ ملازمین کا انکشاف سروے کے دوران ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ محکمہ پولیس کے 400 اہلکاروں کی تنخواہیں مسلسل غیر حاضری پر روک دیں اور 164 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
مسلسل غیر حاضر رہنے والے محکمہ صحت کے 399 ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔
اسکولوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 48 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، اسکولوں میں نہ جانے والے 74 ملازمین کو معطل اور 4 کو جبری ریٹائرکردیا گیا ہے۔