22 فروری ، 2012
کابل… افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قران پاک کی بے حرمتی پر ملک بھر میں امریکا مخالف مظاہرے جاری ہیں ،مظاہرے میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد5 ہوگئی۔ حکام کے مطابق شنوار ضلع میں ملٹری بیس کے سامنے مظاہرین پر فائر کھول دئیے گئے ، جس سے 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے، صوبائی ترجمان روشنا خالد کے مطابق احتجاج میں مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھر پھینکے ، مشرقی شہر جلال آباد میں جھڑپوں کے دوران دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے کاروں اور دکانوں کو بھی آگ لگا دی تھی ،کابل میں امریکی سفارتخانہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور تمام تر سفر بھی معطل ہے۔