Time 09 مئی ، 2023
پاکستان

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے

دونوں وکلا تنظیموں نے ایک دوسرے کے ارکان کی رکنیت معطلی کے فیصلے واپس لے لیے— فوٹو:فائل
دونوں وکلا تنظیموں نے ایک دوسرے کے ارکان کی رکنیت معطلی کے فیصلے واپس لے لیے— فوٹو:فائل

پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ بار کی پاکستان بار کونسل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔  

دونوں وکلا تنظیموں نے ایک دوسرے کےخلاف اقدامات واپس لینےسے عدالت کوآگاہ کیا اور بتایا کہ معاملات طے پاگئے ہیں اور دونوں وکلاتنظیموں نے ایک دوسرے کے ارکان کی رکنیت معطلی کےفیصلےواپس لے لیے ہیں۔

پاکستان بار نے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

اس پر جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ جب معاملہ ختم ہو رہا ہے تو ایک دوسرےپرالزام تراشی بندکی جائے۔

بعدازاں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس نمٹا دیا۔

مزید خبریں :