10 مئی ، 2023
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کردیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔