پاکستان

عمران خان کی رہائی پر ردعمل بہت زیادہ ہوگا، شہریوں کی جان و مال کو بھی خطرہ ہے: آئی بی

صورتحال کا تقاضہ ہے کہ شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی اقدامات کیےجائیں: آئی بی کا چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو خط— فوٹو: فائل
صورتحال کا تقاضہ ہے کہ شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی اقدامات کیےجائیں: آئی بی کا چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو خط— فوٹو: فائل

اسلام آباد : انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آبادکو خط لکھا ہے۔

خط میں آئی بی نے کہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، عمران خان کے ان بیانات کے باعث ملک بھر میں پُر تشدد واقعات ہوئے، پی ٹی آئی مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اسلام آباد ائیر پورٹ جانے والا راستہ کئی گھنٹے بند رکھا گیا، مظاہرین نے کھانے پینے کی اشیاء بھی شہر میں نہیں آنے دیں۔

آئی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی رہائی پر مظاہرین کا اداروں کےخلاف ردعمل بہت زیادہ ہوگا، مظاہرین کے ردعمل سے سرکاری املاک بلکہ شہریوں کی جان و مال کوبھی خطرہ ہے، پولیس لائنز سمیت سرکاری عمارات و املاک کی سکیورٹی بڑھادی جائے،  صورتحال کا تقاضہ ہے کہ شرپسند عناصر کے عزائم ناکام  بنانے کیلئے سکیورٹی اقدامات کیےجائیں۔

مزید خبریں :