Time 14 مئی ، 2023
پاکستان

لاہورمیں سول سوسائٹی کا جناح ہاؤس میں شمعیں جلا کر پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار

لاہور میں سول سوسائٹی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شمعیں روشن کرکے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

چیئرمین نیشنل ریفارمز موومنٹ بریگیڈئیر نادر میر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور قوم کے اتحاد ہی سے ہم ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔

جناح ہاؤس میں تباہی کے دل سوز مناظر دیکھنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس تاریخی عمارت کو جلانے والے عناصر کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، قوم کے دل پاک فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو شر پسند عناصر نے جناح ہاؤس لاہور کو آگ لگا کر خاکستر کردیا تھا، جناح ہاؤس کے در و دیوار تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :