16 جنوری ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعظم پاکستان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ،سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19جنوری کو عدالت طلب کرلیا ہے۔وزیر اعظم کو سیکشن 17کے تحتسپریم کورٹ میں طلب کیا گیا ہے۔یہ نوٹس این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جرنل کو بیس منٹ کی مہلت دینے کے بعد جاری کیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ذاتی طو رپر عدالت میں پیش ہوں۔