دنیا
22 فروری ، 2012

تحریک انصاف خواتین کی سربراہ فوزیہ قصوری کا دورہٴ یورپ

پیرس…رضا چوہدری…پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی سربراہ فوزیہ قصوری کے دورہٴ یورپ کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق وہ فرانس کے دارالحکومت پیرس اور میلان ،اٹلی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی۔ پی ٹی آئی فرانس کے ترجمان ناصر فاروقی اور سیکرٹری نشرواشاعت یاسر قدر کے مطابق فوزیہ قصوری پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر عمر رحمن،چیئرمین چوہدری طاہر اقبال، جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف، ابوبکرگوندل اور شعبہ خواتین کی شاہ بانو میر کی خصوصی دعوت پر فرانس آرہی ہیں اور ایک تاریخی جلسے سے خطاب کریں گی جس کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔

مزید خبریں :