17 مئی ، 2023
اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان نےکہا ہےکہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں، موجودہ حالات مذاکرات کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نےکہا کہ جوکچھ ایک ہفتے سے ہو رہا ہے ایسے میں پی ٹی آئی سے بات چیت مشکل ہے، حالات بہتر ہونے پر مذاکرات کے لیے سوچا جاسکتا ہے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان نےکہا کہ موجودہ حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی، سپریم کورٹ نے 15 مئی کو حکومت اور پی ٹی آئی کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکا مشورہ دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات میں جولائی میں اسمبلیاں تحلیل کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔