Time 22 مئی ، 2023
پاکستان

آڈیو لیکس تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی سپریم کورٹ میں ملاقات

جسٹس عامرفاروق اور جسٹس نعیم افغان کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیمبر میں ملاقات ہوئی: ذرائع— فوٹو:فائل
جسٹس عامرفاروق اور جسٹس نعیم افغان کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیمبر میں ملاقات ہوئی: ذرائع— فوٹو:فائل

آڈیو لیکس تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے ارکان نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز  نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس نعیم افغان کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیمبر میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جوڈیشل کمیشن کی کارروائی آگے بڑھانے سے متعلق امور زیربحث آئے۔

خیال رہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا اور وہیں دوسری جانب عمران خان نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے بننے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

مزید خبریں :