Time 23 مئی ، 2023
دنیا

ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے منگنی کر لی، منگیتر کون ہے؟

5 سال ساتھ گزارنے کے بعد جیف بیزوس اور لارین وینڈی سانچیز نے بالآخر منگنی کرلی۔—فوٹو: فائل
5 سال ساتھ گزارنے کے بعد جیف بیزوس اور لارین وینڈی سانچیز نے بالآخر منگنی کرلی۔—فوٹو: فائل

دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے منگنی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق59 سالہ جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ 53 سالہ امریکی صحافی و اینکر لورین وینڈی سانچیز سے منگنی کرلی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ان دنوں  فرانس میں ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں،  اتوار کو  جوڑے کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں دونوں کو جیف بیزوس کی 5 کروڑ ڈالر کی کشتی پر ایک ساتھ دیکھا گیا، اس دوران لورین وینڈی کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی بھی دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ جیف بیزوس اورلورین وینڈی سانچیز نے کانز فلم فیسٹیول میں فلم 'کلرز آف دی فلاور مون' کے پریمیئر میں بھی ایک ساتھ شرکت کی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رپورٹس کے مطابق ایمازون کے بانی اور امریکی صحافی نے جنوری 2019 میں اپنے تعلقات کی تصدیق اس وقت کی تھی جب بیزوس نے اپنی بیوی میکنزی اسکاٹ سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔ 

بیزوس اور میکنزی کی شادی 26 سال رہی اور ان کے 4 بچے ہیں۔

اسی طرح  لورین وینڈی سانچیز کی بھی 4 سال قبل شوہر پیٹرک وائٹسیل سے طلاق ہوگئی تھی، 13 سال کی شادی میں ان کے دو بچے ہیں۔

تاہم اب 4 سال ساتھ گزارنے کے بعد جیف بیزوس اورلورین وینڈی  نے بالآخر منگنی کرلی۔

مزید خبریں :