Time 24 مئی ، 2023
پاکستان

شدید مالی خسارہ: ریڈیو پاکستان پشاور کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو اپریل کی تنخواہ نہیں ملی، یہی نہیں ملازمین کی مئی اورجون کی تنخوا ہیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں/ فائل فوٹو
ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو اپریل کی تنخواہ نہیں ملی، یہی نہیں ملازمین کی مئی اورجون کی تنخوا ہیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں/ فائل فوٹو

پشاور : ریڈیو  پاکستان شدید مالی خسارے سے دوچار ہے  جس کے سبب اس کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

دستاویز کے مطابق ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو اپریل کی تنخواہ نہیں ملی، یہی نہیں ملازمین کی مئی اورجون کی تنخوا ہیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے پاس ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کے لیے پیسے نہیں،  فنڈز کی کمی کی وجہ سے اپریل سے جون تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکتے۔

دستاویزات کے مطابق ریڈیو ملازمین کی ماہانہ  تنخواہیں، پنشن اور دیگراخراجات 51 کروڑ 40 لاکھ روپے ہیں جس میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے تنخواہ اور 23 کروڑ 20 لاکھ روپے پینشن کی مد میں ہیں۔

ریڈیو پاکستان نے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 4 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز مہیا کرنے کی درخواست کی ہے۔

ریڈیو پاکستان پشاور کے اسٹیشن ڈائریکٹر محمد اعجاز خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ریڈیواسٹیشن جل گیا، ملازمین کا ذاتی قیمتی سامان بھی آگ کی نذرہوگیا، ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

اعجاز خان نے مزید کہا کہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں دی جائیں تاکہ وہ اپنے گھر کے اخراجات آسانی سے چلا سکے۔

مزید خبریں :