27 دسمبر ، 2012
کراچی …پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنیکی سازشیں ناکام بنادینگے، دریں اثناء سی ای سی اجلاس میں شرکانے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات اپریل میں کرا ئے جائیں، اس موقع پر ذرائع نے بتایا کہ ا جلاس میں بینظیربھٹوکے قتل سے متعلق رپورٹ پیش نہیں ہوسکی،دوسری جانب اجلاس میں شریک سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے تجویز پیش کی کہ پنجاب میں نئے صوبوں کیلیے باہمی رابطے بڑھائے جائیں۔