27 دسمبر ، 2012
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر نشہ آور سیرپ پینے سے مزید 2 افراد دم توڑ گئے۔تین روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرانوالہ کے مطابق پچھلے تین روز سے نشہ آور گولیاں اور سیرپ استعمال کرکے بے ہوشی کی حالت میں 11 افراد کو اسپتال لایا گیا۔ جن میں سے دو مریض آج دم توڑ گئے۔ جبکہ پچھلے دو دنوں میں 4 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر انور امان اللہ کے مطابق متاثرہ لوگوں نے بھاری نشہ آور ڈوز لے رکھی تھی۔ جبکہ ان میں سے کچھ نے ڈاکٹر کی ہدایت لئے بغیر نشہ آور سیرپ پیا ہے۔ ایم ایس کے مطابق تین مریض ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 2 کو لاہور بھجوادیا گیا ہے۔