2017 کے بعدکراچی کی آبادی میں کتنا اضافہ ہوا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں جاری مردم شماری کا فیلڈ آپریشن بند کردیا گیا ہے، وفاقی ادارہ شماریات نے  کراچی سمیت سندھ کے دیگر ڈویژن کی آبادی سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2017 میں ہونے والی مردم شماری  کے مطابق کراچی کی آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار تھی جو کہ 6  سال میں 31 لاکھ افراد کے اضافےکے بعد 1 کروڑ 91 لاکھ 24 ہزار  ہوگئی ہے۔

حیدرآباد ڈویژن کی آبادی میں 6 برس میں 23 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے، 2017 میں حیدرآباد ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار تھی، 2023 میں حیدرآباد  ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ  23 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی میں 6 برس میں 20 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے،2017 میں لاڑکانہ  ڈویژن کی آبادی 61 لاکھ 90 ہزار 926 تھی، 2023 میں لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 81 لاکھ 93  ہزار  600  ریکارڈ  ہوئی ہے۔

میرپور خاص ڈویژن میں 6  برس میں آبادی میں 10 لاکھ افرادکا اضافہ ہوا ہے، 2017 میں میرپور خاص ڈویژن کی آبادی 42 لاکھ 24 ہزار 945  تھی، 2023  میں میرپورخاص ڈویژن میں آبادی 51 لاکھ 72 ہزار  132 ریکارڈ ہوئی۔

شہید بےنظیر آباد ڈویژن میں 6 برس میں آبادی میں 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے،شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی آبادی 2017 میں 52 لاکھ 75 ہزار 400 تھی، 2023 میں شہید بےنظیرآباد ڈویژن کی آبادی 62  لاکھ 99 ہزار 600  تک پہنچ گئی ہے۔

سکھر ڈویژن کی آبادی میں 6 برس میں 11 لاکھ سے زیادہ افراد کا اضافہ ہوا ہے، سکھر ڈویژن کی آبادی 2017 میں 55 لاکھ 42 ہزار  270 نفوس پر مشتمل تھی، 2023 میں سکھر ڈویژن کی آبادی 67 لاکھ 36 ہزار 27 افراد پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں :