پاکستان
Time 29 اپریل ، 2023

مردم شماری کے اعداد و شمار جاری، کراچی کی آبادی میں مزید اضافہ

سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ/ فائل فوٹو
سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ/ فائل فوٹو

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ساتویں ڈیجیٹل مردی شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

ڈائریکٹرادارہ شماریات نے بتایا کہ کراچی کی آبادی میں اب تک 14 لاکھ افراد کا اضافہ ہوچکا ہے اور شہر کی آبادی ایک کروڑ 74 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

مزید خبریں :