اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا شوبز کو خیربادکہنےکا اعلان

دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل ’ سسرال ثمر کا ‘ کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھی/فوٹوفائل
دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل ’ سسرال ثمر کا ‘ کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھی/فوٹوفائل

بھارتی ٹی وی شو ’ سسرال سمر کا ‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ  نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔

دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل’سسرال ثمر کا ‘  کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونےکی خبر دی تھی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اپنے پہلے حمل اور بچے کی آمد سے لطف اندوز ہورہی ہوں، میں کم عمری سے ہی کام کر رہی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں 10 سے 15 سال کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن جب میں حاملہ ہوئی تو میں نے شعیب سے کہا کہ میں مزید کام نہیں کرنا چاہی اور اداکاری کو خیر باد کہنا چاہتی ہوں، میں آگے کی زندگی بطور ماں اور بطور ہاؤس وائف گزارنا چاہتی ہوں۔ 

مزید خبریں :