کھیل
28 دسمبر ، 2012

دوسرا ٹی 20 : بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف

دوسرا ٹی 20 : بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف

احمد آباد … دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت نے پاکستان کو 193 رنز کا ہدف دیا ہے، یوراج سنگھ نے 7 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے، عمر گل نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔احمد آباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم گزشتہ میچ کی طرح اس بار پاکستانی بولرزاپنا کمال نہ دکھاسکے اور بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 192 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ اوپنرز نے ٹیم کو 44 رنز کا آغاز فراہم کیا ، گوتم گمبھیر 21 اور اجنکیا رہانے 28 رنز بنا کر عمر گل کا شکار بنے۔ ویرات کوہلی 27 رنز بنا کر سعید اجمل کے ہاتھوں رن آوٴٹ ہو کر پویلین لوٹنے پر مجبور ہوئے۔ اس کے بعد یوراج سنگھ اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے درمیان 97 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم اس کی خاص بات آل راوٴنڈر یوراج کے 72 رنز تھے جو انہوں نے محض 36 گیندوں پر بنائے، اس کیلئے انہوں نے 7 چھکے اور 4 چوکے لگائے جبکہ کپتان دھونی 33 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، یہ دونوں وکٹیں بھی عمر گل نے لیں۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر 44 ، سعید اجمل 42 اور شاہد آفریدی 33 رنز دے کر بھی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ عمر گل نے 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ محمد عرفان نے 4 اوورز میں 20 دیئے ۔

مزید خبریں :