Time 01 جون ، 2023
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: تین سابق وزرا نے نیب کو بیانات قلمبند کرادیے

نیب نے تینوں سابق وزرا سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی/ فائل فوٹو
نیب نے تینوں سابق وزرا سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی/ فائل فوٹو

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں تین سابق وزرا نے نیب میں اپنے بیانات قلم بند کرا دیے۔

ایم کیو ایم کے کنونیر خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما علی زیدی نے بتایا کہ اس رقم سے متعلق معاملہ کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔

تینوں وزرا نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ہمیں کوئی بریفنگ دی گئی اور نہ دستاویزات، بس کہا گیا کہ منظوری دے دیں۔

نیب نے تینوں سابق وزرا سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

مزید خبریں :