29 دسمبر ، 2012
سنگاپور…زیادتی کا شکار ہونی والی لڑکی کو علاج کیلئے جمعرات کی صبح بھارت سے سنگاپور منتقل کیاگیاتھا، سنگاپور کے ماوٴنٹ الزبتھ ہسپتال میں زیر علاج لڑکی کی حالت بدستور نازک تھی ڈاکٹرزکے مطابق متاثرہ لڑکی کو گہری دماغی چوٹ آئی تھی جس کے بعد اُس کے زندہ بچنے کے امکان کم تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماوٴنٹ الزبتھ اسپتال میں متاثر ہ لڑکی رات سو ا دو بجے انتقال کر گئی۔اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ 16 دسمبر کو نئی دلی میں پیش آیا تھا جب لڑکی اپنے ایک دوست ہمراہ چارٹرڈ بس میں سوار ہوئے تھے۔ بس میں سوار کچھ افراد نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی، پھر دونوں کو مارا پیٹا گیا اور خاتون سے جنسی زیادتی کی گئی۔ اس کے بعد دونوں کو چلتی بس سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔واقعے کے خلاف نئی دلی سمیت بھارت کے متعدد شہروں میں مظاہرے بھی ہوئے ہیں، ان مظاہروں کے بعد حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے بہتر اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔پولیس نے جنسی زیادتی میں کے مقدمے میں اب تک چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔