Time 02 جون ، 2023
کاروبار

ایک روز کی گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر آج پھر مہنگا

ایک روز کی گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج پھر مہنگا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے پر آگیا۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 285 روپے 68 پیسے رہا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :