دنیا
29 دسمبر ، 2012

معاشی بحران پرری پبلکن کے ساتھ معاہدے کی اُمید ہے، اوباما

معاشی بحران پرری پبلکن کے ساتھ معاہدے کی اُمید ہے، اوباما

واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ معاشی بحران پر سینیٹ میں دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدے کی امید ہے۔واشنگٹن میں کانگریس میں ری پبلکن پارٹی کے رہ نماوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہناتھا کہ معاشی بحران پر ری پبلکن راہ نماوں کے ساتھ مذاکرات مثبت رہی۔ معاشی معاملات پر ری پبلکن کے ساتھ مذاکرات آخری مراحلے میں ہیں۔ اُن کا کہناتھا کہ حکومت متوسط طبقے پر ٹیکس میں اضافہ نہیں ہونے دے گی۔بارک اوباما کا کہناتھاکہ سینیٹ ارکان یکم جنوری سے پہلے کس معاہدے پر پہنچنے کیلئے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :