کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن ایونٹس میں شرکت کیلئے حکومتی اجازت کا منتظر

ہم نے ایونٹ کیلئے بہت محنت کی ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، پی ایس بی این او سی دے تاکہ ہم صرف ٹریننگ پر فوکس رکھیں: پلیئرز/ فائل فوٹو
ہم نے ایونٹ کیلئے بہت محنت کی ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، پی ایس بی این او سی دے تاکہ ہم صرف ٹریننگ پر فوکس رکھیں: پلیئرز/ فائل فوٹو 

پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) اگلے دو ایونٹس میں شرکت کیلئے حکومتی اجازت کا منتظر ہے۔

پاکستان کو ماریشس میں چار ملکی ٹورنامنٹ اور  بھارت میں ساف کپ میں حصہ لینا ہے جس کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم میں شامل پلیئرز  نے بھی حکومت سے جلد این او سی کی اپیل کردی ہے۔

پلیئرز کا کہنا ہے کہ ہم نے ایونٹ کیلئے بہت محنت کی ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، اسپورٹس بورڈ  این او سی دے تاکہ ہم صرف ٹریننگ پر فوکس رکھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایف ایف نے ضمانتی بونڈ سمیت تمام دستاویزات جمع کرا دی ہیں لیکن اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تاحال جواب موصول نہیں ہوا، پاکستان فٹبال ٹیم کو 8 جون کو ماریشس اور پھر وہاں سے بھارت روانہ ہونا ہے۔

دوسری جانب فٹبال فیڈریشن کی پوسٹ پر اسپورٹس بورڈ نے سوشل میڈیا پر جواب دیا ہے کہ این او سی کیلئے فیڈریشنز کا چار سے چھ ہفتے قبل درخواست بھیجنا ضروری ہے۔

پی ایف ایف کی درخواست 23 مئی کو موصول ہوئی جو نامکمل اور تاخیر سے تھی، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے این او سی کیلئے آئی پی سی، خارجہ اور داخلہ کی وزارت میں کام شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :