04 جون ، 2023
امریکا میں چلنے پھرنے سے قاصر طالبہ کے مددگار کتے کو بھی یونیورسٹی میں اعزازی ڈگری مل گئی۔
یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا جہاں ایک یونیورسٹی میں چلنے پھرنے سے قاصر معذور طالبہ تعلیم کے حصول کیلئے آتی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ کے ساتھ ان کا 6 سالہ جسٹن نامی کتا بھی روزانہ اپنی ساتھی کی مدد کیلئے یونیورسٹی آتا تھا۔
تعلیم مکمل ہونے پر کانووکیشن کی تقریب میں طالبہ کے ہمراہ جسٹن کو بھی اسٹیج پر بلایا گیا اور تالیوں کی گونج میں اسے اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔
کتے کی ڈگری لینے کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کتے کو اپنی ڈگری منہ میں دبائے اور تصوریر لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔