کہوٹہ روڈ بحال کرنےکی یقین دہانی، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں سہالہ ڈپو سے سپلائی بند کردی گئی تھی— فوٹو:فائل
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں سہالہ ڈپو سے سپلائی بند کردی گئی تھی— فوٹو:فائل

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جڑواں شہروں کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے تین روز میں کہوٹہ روڈ کو بحال کرنے کی یقین دہانی پر آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کردیا۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں سہالہ ڈپو سے سپلائی بند کردی گئی تھی اور انتظامی رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں ڈرائیورز اور ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار شامل ہوئے اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔

بعدازاں انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی جبکہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مطالبے پرضلعی انتظامیہ نے کہوٹہ روڈ پر کام کا آغاز کردیا اور اعلان کیا کہ جڑواں شہروں میں آج سے پیٹرول کی سپلائی کو بحال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 سال سے کہوٹہ روڈ خستہ حالی کا شکار ہے جس کی باعث ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار روڈ کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کی درخواست کی گئی لیکن شنوائی نہ ہونے پر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

مزید خبریں :