انسداد اسموگ پروگرام: لاہور میں کچرا، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر پابندی عائد

شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی/ فائل فوٹو
شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی/ فائل فوٹو 

لاہور  کی انتظامیہ نے شہر میں  انسداد اسموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی۔

شہر میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق کچرے، ٹائر، پلاسٹک، چمڑا اور  پولی تھین بیگ جلانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، آلودگی کاباعث بننے والی فیکٹریوں پرکڑی نظررکھی جائے گی جب کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کیخلاف بھی کارروائیاں کی جائے گی۔

مزید خبریں :