Time 06 جون ، 2023
پاکستان

کے ای ایس سی نجکاری کیخلاف 184/3 کےتحت درخواست حکومتی معاشی پالیسی کیخلاف قرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نےکراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کی نجکاری کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے اسلام آباد سے بذریعہ ویڈیولنک کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ آرٹیکل184 تھری کے مقدمات میں ماضی میں بہت ساری چیزیں ہوئیں،  پاکستان اسٹیل مل کاکیس بھی آرٹیکل 184 تھری کے تحت سنا گیا، عدالت کے ای ایس سی کی نجکاری کےخلاف یہ مقدمہ کیوں سماعت کرے؟ جماعت اسلامی پارلیمنٹ میں ہے، پارلیمنٹ میں ہی نجکاری کا معاملہ  اٹھائے۔

جسٹس اطہر من اللہ نےکہا کہ آرٹیکل 184 تھری کےتحت دی گئی یہ درخواست حکومت کی معاشی پالیسی کےخلاف ہے۔

جماعت اسلامی کے وکیل رشید اے رضوی نےکہا کہ پارلیمنٹ فیل ہوجائے تو پھرعدلیہ کا آپشن باقی رہ جاتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ ایسا نی کہیں کہ پارلیمنٹ ناکام ہوگئی، پارلیمنٹ کا احترام نہیں کیا جائےگا تو کیا پارلیمنٹ ناکام نہیں ہوگی؟ 

عدالت نے جماعت اسلامی کی معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانےکی مہلت کی استدعا منظور کر لی، وکیل جماعت اسلامی نےکہا کہ نیپرا  اورکونسل آف کمپلینٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

مزید خبریں :