کراچی: حیدری مارکیٹ کے قریب پولیس مقابل میں 2 ڈاکو ہلاک

ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور شہری سے چھینا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور شہری سے چھینا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: حیدری مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری میں واقع مارکیٹ کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور شہری سے چھینا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کے چار ساتھی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس نے کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے   3ملزمان  کو گرفتار کرلیا جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :