23 اپریل ، 2024
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی کے مطابق سکیورٹی گارڈ نےگولی مار کر خودکشی کی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہےکہ سکیورٹی گارڈ فون پرکسی سے بات کر رہا تھا،گفتگو کے دوران وہ طیش میں آیا اور خود کو گولی مارلی۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق خودکشی کا واقعہ نجی کمپنی کے باہر پیش آیا ہے۔