Time 07 جون ، 2023
پاکستان

جناح ہاؤس حملہ: ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا جانیوالا مرکزی شرپسند بھی پی ٹی آئی کارکن نکلا

شرپسند کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا میں جناح ہاؤس بھیجا گیا تھا/ اسکرین گریب
شرپسند کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا میں جناح ہاؤس بھیجا گیا تھا/ اسکرین گریب

9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور  پر حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔ 

شرپسند کو ایجنسیوں کا اہلکار قراردےکر حملےکاسارا الزام سکیورٹی اداروں پر لگایاگیا  تھا تاہم  شر پسند شخص بھی تحریک انصاف کا سرگرم کارکن نکلا جس کا نام عمران محبوب ہے۔

شرپسند کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا میں جناح ہاؤس بھیجا گیا  تھا، شرپسند  شخص نجی ہوٹل کاملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سےجاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندہ قرار دیا تھا۔

شر پسند عمران محبوب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، ایسے کرداروں کوپاکستان آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کاسامنا کرنا پڑےگا۔

مزید خبریں :