Time 07 جون ، 2023
پاکستان

پیسے لیکر تقرریوں کا الزام: عثمان بزدار، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے بیٹےکیخلاف مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب میں مبینہ طور  پر رشوت لے کر  تعیناتیاں اور  تقرریاں کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ  عثمان بزدار سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رشوت ستانی کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بیوروکریٹ بھی شامل ہیں، مقدمے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا بھی نامزد ہے۔

مقدمے میں بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی (فرح گوگی) بھی نامزد ہیں، ان کے علاوہ  سابق بیوروکریٹ طاہر خورشید، صالحہ سعید، خواجہ سہیل، احمد عزیز تارڑ اور عثمان  معظم کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ مقدمہ طویل انکوائری کے بعد درج کیا گیا ہے، ملزمان نے بھاری رشوت لےکر صوبے بھر میں افسران کو من پسند پوسٹیں دیں، ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید خبریں :