Time 07 جون ، 2023
پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ آج بھی نہ کر سکی

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ فوٹو فائل
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ فوٹو فائل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ہونے والے اجلاس کی صدارت پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اراکین اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے اپنی اپنی رائے دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے بھی بات چیت کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان آج بھی اپوزیشن لیڈر کے لیے نام کا حتمی فیصلہ نہ کر سکی۔

مزید خبریں :