30 دسمبر ، 2012
نئی دلی… صدرآصف علی زرداری 3 جنوری کوکولکتہ میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق3 جنوری کوصدرآصف علی زرداری کے دورہ بھارت کاامکان ہے، پاکستان کے صدرآصف علی زرداری پاک بھارت میچ دیکھنے کولکتہ پہنچیں گے جہاں بھارت کے صدرپرناب مکھرجی بھی میچ دیکھنے جائیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی شرکت بھی متوقع ہے۔