دنیا
30 دسمبر ، 2012

بھارت میں زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کی لاش نئی دلی پہنچا دی گئی

بھارت میں زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کی لاش نئی دلی پہنچا دی گئی

نئی دلی…بھارت میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی لاش سنگاپور سے علی الصبح نئی دلی پہنچا دی گئی۔بھارتی عوام کی جانب سے واقعے کے خلاف شدیداحتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔مظاہرین ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔23سالہ طالبہ کے ساتھ بس میں اجتماعی زیادتی کے بعداس کی المناک ہلاکت کے واقعے پربھارت میں سخت غم وغصہ پایاجاتاہے۔ہفتے کو گوہاٹی، بنگلورکرناٹک، کولکتہ،کیرالہ سمیت بھارت کے کئی شہروں میں پْرامن مظاہرے ہوئے۔ریلیاں نکالی گئیں۔ دُعائیہ تقریبات کااہتمام بھی کیاگیا جس میں زیادتی کاشکارلڑکی کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں۔کئی تنظیموں کی جانب سے یوم سوگ منایاگیا۔ نئی دہلی پولیس کی جانب سے حساس علاقوں کو سیل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم دارالحکومت میں رات گئے تک مظاہرے جاری رہے۔ بھارتی سول سوسائٹی کے علاوہ عام شہری، اسکولوں کے بچے اور بھارتی فنکار بھی اس واقعے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ممبئی میں ہونے والے مظاہرے میں بھارتی اداکاروں اوم پوری، شبانہ اعظمی، جیابچن، ہیمامالنی ،دیپیکا پڈکون،رنویرکپور،سونونگم،رائٹراورشاعرجاویداختراور موسیقارجیتن پنڈت سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی۔میڈیاسے گفتگومیں کئی اداکاراوٴں کی آنکھیں بھیگ گئیں۔اُن کا مطالبہ تھا کہ بھارت میں گھر سے باہر نکلنے والی خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔16دسمبرکی رات دہلی کی ایک بس میں طالبہ پرتشددکے بعداُسے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاگیااورچلتی بس سے سڑک پرپھینک دیاگیاتھا۔متاثرہ لڑکی14 روزتک زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہفتے کو سنگا پور میں دم توڑگئی۔

مزید خبریں :